امریکہ کی وزارت خارجہ نے مذہبی آزادی کمیشن کے وفد کو ویزا نہ دینے کے حکومت ہند کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، تاہم، وزارت کے ترجمان نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ اس نے اس سلسلے میں حکومت ہند سے بات کی ہے یا نہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان جان کیربی نے
گزشتہ روز نامہ نگاروں سے کہا کہ دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کو حکومت کی طرف سے منظوری حاصل ہے اور اس کمیشن میں صرف پیشہ ورانہ افراد شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی کمیشن کی تقرری امریکی صدر اور کانگریس کے رکن کرتے ہیں۔